چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ طے کیا ہے
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ طے کیا ہے کہ قومی دفاع کیلئے اپنا حصہ دیں گے،این ایف سی ایوارڈ، مالی وسائل کو محفوظ رکھا گیا ہے، صوبوں کا این ایف سی حصہ محفوظ ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ امریکا ایران مفاہمتی یادداشت پر دستخط تاریخی پیشرفت ہے،خطے میں قیام امن پر وزیراعظم اور صدر مملکت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،فیلڈمارشل عاصم منیر اور مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،ہم نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کا مطالبہ کیا، جب امن ہوتا ہے تو ملک ترقی کرتا ہے،ایسے عناصر موجود ہیں جو امن کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں،مغربی سرحد پر چیلنجزہمارے سامنے ہیں،بھارت کی طرف سے آپریشن سندور ٹو کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ حکومت کے ساتھ طے کیا ہے کہ قومی دفاع کیلئے اپنا حصہ دیں گے،این ایف سی ایوارڈ، مالی وسائل کو محفوظ رکھا گیا ہے، صوبوں کا این ایف سی حصہ محفوظ ہے۔وفاق کو معاشی مشکلات ہیں تو صوبوں کو بھی معاشی مشکلات ہیں،18ویں ترمیم کے باوجود کسی صوبے کو اپنا شیئر نہیں دیا گیا،ان کاکہنا تھاکہ صوبائی حکومتوں نے بار بار قربانی دی، آج بھی دے رہے ہیں،حکومت کے ساتھ ملکر مختلف مسائل کا آئینی حل نکالا،آج تک صوبوں کو این ایف سی کے مطابق حصہ نہیں ملا، آئی ایم ایف پروگرام پورا کرنے کیلئے صوبے وفاق کو پیسے دے کر قربانی دے رہے ہیں،ہم سرپلس کی صورت میں پیسہ نہیں مانگ رہے، نہ وسائل مل رہے ہیں،قبائلی علاقوں کو ٹیکس ریلیف 2026میں ختم ہورہا ہے۔دہشتگردی کی صورت میں ہمیں نقصان پہنچایا جارہا ہے،