جسٹس سرفراز ڈوگر اور بیرسٹر سلمان صفدر کا اہم مکالمہ
جسٹس سرفراز ڈوگر اور بیرسٹر سلمان صفدر کا اہم مکالمہ
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور بیرسٹر سلمان صفدر کا اہم مکالمہ !!!ہم نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنی ہے لیکن مجھے وکالت نامہ ہی نہیں مل رہا، بیرسٹر سلمان صفدرآپ مرکزی اپیل پر دلائل شروع کریں، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سلمان صفدر کو ہدایتمجھے اپیل پر دلائل کی کوئی ہدایات ہی نہیں ہیں، بیرسٹر سلمان صفدرآپ ہدایات نہیں لیں گے تو دلائل شروع نہیں کرینگے؟ چیف جسٹس سرفراز ڈوگرمیری بشریٰ بی بی سے کوئی ملاقات نہیں کرائی گئی، بیرسٹر سلمان صفدراس عدالت نے ہماری دادرسی کرنی ہے، میں چیف جسٹس ہائیکورٹ کے سامنے کھڑا ہوں، بیرسٹر سلمان صفدرہمیں وکالت نامے دستخط کروا کر فراہم نہیں کیے جا رہے، بیرسٹر سلمان صفدر کیا ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اس عدالت میں موجود ہیں؟ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر ایڈووکیٹ جنرل نہیں ہیں، نیب پراسیکیوٹر جاوید ارشدایڈووکیٹ جنرل عدالت میں موجود کیوں نہیں ہیں؟ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سلمان صفدر بڑی مناسب بات کر رہے ہیں کہ اس عدالت کے آرڈر کے متاثرہ ہیں تو اپیل دائر کرنی ہے، چیف جسٹس سرفراز ڈوگرانہیں پاور آف اٹارنی چاہیے اس پر دستخط کروا کر کیوں نہیں دیے جا رہے؟ چیف جسٹسایڈووکیٹ جنرل 7 دن کے اندر وکالت ناموں پر دستخط کروا کر دیں، چیف جسٹس سرفراز ڈوگرسپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل وکالت نامے دستخط کرانے کے عدالتی آرڈر پر عملدرآمد کریں، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر
