سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات بڑا فیصلہ

بریکنگ نیوز: عمران خان سے خیبرپختونخوا کے بجٹ پر مشاورت کیلئے وزیراعلیٰ کے پی سُہیل آفریدی اور مشیرِ خزانہ مزمل اسلم کی فوری ملاقات کے کیس کھٹائی میں پڑ گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے رجسٹرار آفس سے رپورٹ کی روشنی میں آرڈر جاری کیا ہے کہ اِس عمران خان سے جیل ملاقاتوں کے کیسز چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں ڈویژن بنچ میں پہلے سے زیرِ سماعت ہیں تو یہ کیس بھی اُنہی کے ساتھ ہی سنا جائے، جسٹس خادم حسین سومرو نے مناسب آرڈر کیلئے کیس کی فائل چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کو بھیجوا دی