ایک عدالت نے بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔شہید شبیر بلوچ کے مقدمے میں انصاف ہوا، جنہوں نے اپنے وطن کے لیے جان دی۔ عدالت نے اس کیس میں فیصلہ سنایا ہے اور سزا سنائی گئی ہے۔

کوئٹہ کی انسدادِ دہشت گردی عدالت (ATC) نے گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ایک احتجاج کے دوران سکیورٹی اہلکار شبیر کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور ان کے شریکِ ملزم صبغت اللہ کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی۔ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کی ایک نمایاں رہنما ہیں جو لاپتہ افراد اور انسانی حقوق کے معاملات پر سرگرم رہی ہیں۔ ان کے خلاف مقدمات کی بنیاد گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاجی اجتماعات اور بعد ازاں پیش آنے والے واقعات کو بنایا گیا، جن کے دوران سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان کشیدگی کی اطلاعات سامنے آئیں۔ بعد ازاں مختلف الزامات کے تحت مقدمات درج کیے گئے اور یہ معاملہ انسدادِ دہشت گردی عدالت میں زیرِ سماعت رہا، جہاں عدالت نے اپنے فیصلے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور شریکِ ملزم صبغت اللہ کے خلاف فیصلہ سنایا۔